مردہ باد مبارک ۔ مردہ باد اسرائیل ۔ مردہ باد امریکہ کے فلک شگاف نعرے ٹهنڈے موسم کو گرماتے رہے
برفانی موسم کے باوجود لوگ سڑ کوں پر
جس انداز سے مغرب نے اسرائیل کو مسلط کیا اسی طرح اس کی بساط لپیٹ دی جائےگی
آج اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بتیسویں سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں عظیم ریلیاں نکالی گئیں۔
تہران میں سب سے بڑا جلوس آزادی اسکوائر پر اختتام پذیرہوا۔
تہران کے عظیم جلوسوں ملینوں افراد نے شرکت کی۔
ریلیوں میں شریک ملت ایران نے اسلامی انقلاب کے اہداف و مقاصد، رہبرکبیر انقلاب اسلامی و بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے وفاداری پر تاکید کی۔
آزادی اسکوائر پر صدر جناب احمدی نژاد نے ملت ایران سے خطاب کیا جس کے بعد ملت ایران نے قرار دادیں پاس کیں۔
اس قرارداد کو آیت مبارکہ <و نُریدُ اَن نَمُنَّ عَلَی الَّذین استُضعِفوا فی الاَرضِ وَ نَجعَلَھُم ائمةً وَ نَجعَلَھُمُ الوارثین>
سے شروع کیا گیا ، قرارداد میں کہا گيا ہے کہ:
* اسلامی جمہوریہ ایران کی بتیس سالہ با برکت دور سے ظاہر ہوتا ہےکہ اسلام کا نظریہ حکومت اور ولایت فقیہ کی ڈاکٹرائن ملک کا نظام چلانے اور ملک کو حقیقی ترقی اور عدل وانصاف سے ہمکنار کرنےمیں کامیاب کردار ادا کرسکتی ہے۔
٭ ملت ایران جس نے بحرانوں سازشوں اور فتنوں کے مرحلے سرکرنےمیں استقامت کا ثبوت پیش کیا ہے وہ ملک کو اسلامی انقلاب کے اہداف و مقاصد کی طرف بڑھانے میں سب سے پہلے خود رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت کا مرہون منت سمجھتی ہے اور حقیقی اسلام کی پیروی پر تاکید کرتی ہے۔
٭ ملت ایران بتیس سالہ پائیداری استقامت و بصیرت کے تجربوں کے مدنطر مصراور تیونس کےعوام کے انقلاب کی حمایت کرتی ہے اور یقین رکھتی ہےکہ مظلوموں اور حق پرستوں کی نصرت کا الہی وعدہ قوموں کی استقامت کی صورت میں سچ ہوکر رہے گا۔
٭ شیطان بزرگ امریکہ اور مشرق وسطی میں سرطانی رسولی صہیونی ریاست انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کے ساتھ مل کر دنیا کے گوشہ و گنار میں انسانیت کے خلاف جرائم ڈھارہے ہیں۔ جس کی مذمت کی جاتی ہے۔
٭ ٹارگٹ کلنگ، بغاوت، قومی جنگیں، پابندیاں، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ، بتیس برسوں سے جاری کبھی نہ ختم ہونےوالی نفسیاتی جنگ ملت ایران اور اسلامی نظام کے مقابل کفر وشرک ونفاق کے محاذ کے اقدامات ہیں جنہیں خدا کے فضل و کرم، رہبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت اور ملت کی استقامت و بصیرت سے ناکام بنادیا گيا ہے۔
٭ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ بیداری اور استقامت کا راستہ ہے۔
٭ مختلف علمی اورسائنسی اور ٹیکنولاجیکل میدانوں میں ملت کی ترقی خود اعتمادی اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا نتیجہ ہے۔
٭ صہیونی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہیدہونےوالے ایٹمی سائنس دانوں کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے اورتاکید کی جاتی ہے کہ دشمن ان اقدامات سے ملت ایران کے عزم راسخ میں خلل نہیں ڈال سکتا۔
قرارارداد کے آخر میں امام خمینی (رحمۃاللہ علیہ اور شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ملک بھر میں منعقدہ ریلیوں میں ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام اور علماء نے بھی شرکت کی۔
بشکریہ از ریڈیو تہران
.........
/110